جرمن سفیر الفریڈ گرانس کا کہنا ہے کہ چونکہ فیفا ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ کی ہے اس لیے ورلڈکپ کا ہر گول ، پاکستان کا گول ہے۔
قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے مقابلے جاری ہیں جہاں گزشتہ روز جاپان نے 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی۔ اس سے قبل سعودی عرب بھی فیورٹ ٹیم ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے چکا ہے۔
جرمنی کے میچ سے پہلے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس بھی انتہائی پرجوش دکھائی دیے اور سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
آج فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی بمقابلہ جاپان میچ کے لیے بہت پرجوش ہوں!
اپنی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر 2014 ورلڈ کپ (جو 🇩🇪 نے جیتا تھا) کی گیند⚽️ کو سفارت خانے میں اس سال کے ماڈل سے تبدیل کردیا ہے۔
میرے ساتھ اور کون کون جرمن ٹیم کی حمایت کر رہا ہے؟🙋♂️ pic.twitter.com/vEQ7aYfNLEAdvertisement— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) November 23, 2022
ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں جرمنی کے لیے فٹبال ورلڈکپ کا آغاز آج سے ہورہا ہے، ایسے میں مطمئن ہوں کہ ہم زیادہ سے زیادہ گول کریں گے اور یہ ورلڈکپ جیتیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ابتدائی چار روز میں دوسری بڑی اپ سیٹ شکست
جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈکپ میں گول کوئی بھی کرے لیکن ایک بات اہم ہے کہ ورلڈکپ کا ہر گول پاکستان کا گول ہوگا کیوں کہ فیفا میں استعمال ہونے والا فٹبال پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے آتا ہے۔
جرمن سفیر نے مزید کہا کہ اپنی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر 2014 ورلڈ کپ (جو جرمنی نے جیتا تھا) کی گیند کو سفارت خانے میں اس سال کے ماڈل سے تبدیل کردیا ہے۔
انہوں نے آخر میں سوال کیا کہ میرے ساتھ اور کون کون جرمن ٹیم کی حمایت کر رہا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News