Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی مفتی نےخوبصورتی کےلئےانجکشنزکےاستعمال کوجائزقراردےدیا

Now Reading:

سعودی مفتی نےخوبصورتی کےلئےانجکشنزکےاستعمال کوجائزقراردےدیا
مفتی

 سعودی عرب کے مفتی نےخواتین کی جانب سےبوٹوکس( Botox ) فّلر( Filler ) اور انجکشنزکےاستعمال  کوجائز قرار دے دیا ہے ۔

 سعودی  میڈیارپورٹس کےمطابق ڈاکٹر عبداللہ المطلق سعودی عرب کے ممتازترین علماء پرمشتمل بورڈکےرُکن ہیں اورشاہی ایوان کے مشیروں میں سےایک ہیں۔

 وقتاً فوقتاً اُن کی جانب سےجاری ہونےوالےفتوؤں کاخوب چرچاہوتاہےاس بارانہوں نے خواتین کی خوبصورتی اور جوانی سے جُڑے چند مسائل پر بات کی ہے۔
ڈاکٹرعبداللہ المطلق سرکاری سعودی ٹی وی چینل کےایک خصوصی مذہبی پروگرام ’فتاویٰ‘ میں مختلف لوگوں کےسوالوں کے جواب دے رہے تھے۔

 پروگرام کے دوران  ایک خاتون نے اُن سے سوال کیا کہ خواتین کی جانب سے اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانےکے لیے انجکشن لگوانا اور ہونٹوں کو خوبصورت اور واضح بنانے کے لیے سرجری کروانا کیسا عمل ہے۔

Advertisement

اس پرمفتی المطلق نے کہا کہ خواتین کو اجازت ہےکہ وہ اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی اورچہرے کی شادابی بڑھانےکے لیے انجکشن لگوانے اور سرجری کروانے کی اجازت ہے، شریعت میں اس پر کوئی قدغن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں خواتین کی جانب سےبوٹوکس( Botox ) فّلر( Filler ) اور انجکشنزکا جو استعمال کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ خواتین خود کو زیادہ عرصہ تک خوبصورت رکھنے کے لیے ایسا کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر المطلق کا ایک فتویٰ بہت زیادہ زیر بحث آیا تھا۔ جب انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں سعودی مردوں کو تاکید کی تھی کہ وہ ایک سے زائد شادیاں کریں تاکہ مطلقہ خواتین اور بڑھتی عمر کی حامل کنواری خواتین کو تحفظ مِل سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر