Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو بھاگنےنہیں دیں گے

Now Reading:

حکومت کو بھاگنےنہیں دیں گے
Ranan Sana Ullah

سابق وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے کہاہے کہ اگرریاست ہی خود مدعی بن کے غلط مقدمہ درج کرتی ہو تو یہ باعث شرم بات ہے، عمران خان ریاست مدینہ کے سربراہ بنتے ہیں کہاں انصاف ہےبتایا جائے۔

راناثنااللہ نےعدالت پیشی کےموقع پرمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ اس عدالت میں 10 اسپیشل پراسیکیوٹرلگ چکے ہیں 6 کروڑروپے فیس ادا کی گئی، معلومات بھی نہیں دی جارہی یہ وہی عدالت ہے جس کا فیصلہ وٹس ایپ پرہوا پہلے اور موجودہ جج پر کوئی شک نہیں ہے، دونوں ججزفرض شناس آفیسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انصاف حاصل کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں اور جیتیں گے ہمیں عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے، روزانہ بے گناہ افراد رہا ہورہے ہیں، مسلم لیگ ن کے تمام رہنما رہا ہوں گے۔

راناثنااللہ کا کہناتھا کہ سرعام پھانسی کی کل کی قرارداد پی ٹی آئی کے لیے پھٹکارہے، اتحادی توہیں ہی ملک کے 22 کروڑعوام ناراض ہیں جو حکومت کو جتنی جلدی چھوڑے گا اچھا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہم ان سے ویڈیو نہ مانگیں، اب ہم حکومت کو بھاگنےنہیں دینگے۔

Advertisement

رانا ثنااللہ نے مزید کہاکہ مریم نواز کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا، مریم اس وقت ضمانت پر ہیں انتظامی حکم کے تحت انکا کسی کو روکنے کیلے حق نہیں بنتا۔ مریم نواز کا بیٹی ہونے کے ناطے میاں صاحب کے پاس ہونا لازمی ہے عدالتوں کے ججز انصاف کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں پوری اپوزیشن کو اعتماد میں لیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی اے ٹی ایم نے کروڑوں کا ڈاکہ عوام کی جیبوں پر ڈالا آٹا مہنگا کرکے عوام سے  ساتھ بدترین انتقام لیا گیا مولانا بلاول اور ہم سب اکٹھے بیٹھیں گے اور مشترکہ لائحہ عمل لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر