Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدنان سمیع کے چھوٹے بھائی جنید سمیع نے شادی کرلی

Now Reading:

عدنان سمیع کے چھوٹے بھائی جنید سمیع نے شادی کرلی

پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کے چھوٹے بھائی جنید سمیع خان نے شادی کرلی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں جنید سمیع خان کا کہنا ہے کہ یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ ہے، میری اہلیہ فاطمہ سمیع خان کا میری زندگی میں آنا ایک دلچسپ اور خوشگوار لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بھائی جو کہ بھارت میں مقیم ہیں اور دنیا کے مقبول ترین گلوکار ہیں انہوں نے بھی مجھے بھارت سے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بطور گلوکار کمپوزر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا چاہتا ہوں میرے چند گانے مقبول بھی ہوئے ہیں اور مزید 2023 میں مزید گانے کمپوز کرنے کے ساتھ گاؤں گا۔

جنید سمیع خان نے یہ کہا کہ جلد میری فیملی عدنان سمیع خان سے ملاقات کرنے کے لئے دبئی جائے گی اور میں دبئی میں بھی کچھ ریکارڈنگ میں حصہ لوں گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں سکواش کے کورٹس میں جہانگیر خان، جان شیر خان اور جیف ہنٹ کے ریکارڈز کو ختم کروں یا نئے ریکارڈ بناؤں پر میری یہ خواہش پوری نہ ہو سکی لیکن موسیقی کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں جنون ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر