Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوئے روٹ کے والد اپنے بیٹے کا کھیل دیکھنے راولپنڈی پہنچ گئے

Now Reading:

جوئے روٹ کے والد اپنے بیٹے کا کھیل دیکھنے راولپنڈی پہنچ گئے
جوئے روٹ کے والد اپنے بیٹے کا کھیل دیکھنے راولپنڈی پہنچ گئے

جوئے روٹ کے والد اپنے بیٹے کا کھیل دیکھنے راولپنڈی پہنچ گئے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 657 رنز کا پہاڑ کردیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے جس کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے بلے بازوں بے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

انگلینڈ کے چار بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں اور میچ کے پہلے دن ریکارڈ 500 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے سابق کپتان جوئے روٹ پہلی اننگز میں زیادہ اسکور نہیں کرسکے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے 181 رنز بنالیے، 476 رنز کا خسارہ باقی

جوئے روٹ نے پہلی اننگز میں 31 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے جس کے بعد وہ زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

جوئے روٹ کے والد میٹ روٹ اپنے بیٹے اور ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے انگلینڈ بارمی آرمی کے ساتھ پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بارمی آرمی انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ہے جو برطانیہ اور بیرون ملک میں ہونے والے میچز کے لیے اپنے ممبرز کو ٹکٹ اور ٹورنگ کی سہولیات مہیا کرتی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ 9 تا 13 دسمبر ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 تا 21 دسمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر