
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر 13فروری کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ ٹیم ان کی آمد سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق 13 رکنی سیکیورٹی ٹیم پرواز ٹی کے 710 پر استنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔
ترک صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
ترک صدر 13فروری کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ 14فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ ترک صدر پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سیاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر، وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزاز میں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔
دفتر خارجہ کی تر جمان عائشہ فاروقی نے بتایا کہ ترکی سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکی میں دہری شہریت کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے، جیسے ہی کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ترک صدر کے دورہ پاکستان سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News