
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ (پیسا) 2020 کے میلے میں پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بارپھر مداحوں کے دل جیت لیے۔
پیسا ایوارڈ میلے کے بعدمداحوں کے گروپ کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ ماہرہ کے ساتھ سیلفیاں بنانے کی فرمائش کی گئی جس کے بعد وہ سیلفیز کے لئے مداحوں کے ساتھ پوز کرتی نظر آئیں گی۔
ایوارڈ میلے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان سیدھی اپنے مداحوں کے بیچ جا پہنچیں، اس موقع پر فیز کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں اور وہ اداکارہ کا نام پکارتے رہے اور سیلفیوں کیلئے موبائل کیمرے بھی ماہرہ کوتھما دیے ۔
اس موقع پر ماہرہ خان نے بھی مداحوں کوناراض نہ کیا اور ان کا دل رکھتے ہوئے بھرپور سیلفیاں بنوائیں۔
فیز کے ساتھ تصویریں بنوانے کا یہ موقع ماہرہ نے خوب انجوائے کیا اور سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہیں خصوصی پیغام دیا۔
ماہرہ کا مداحوں کوشکریہ ادا کرتے ہوئے کہناتھا کہ ’آپ سب کی محبت میرے لیے انتہائی قیمتی ہے، اور یہ مجھے مزید اچھا پرفارم کرنے کیلئے ایک حوصلہ افزائی ہے‘۔
یاد رہے کہ پیسا کے دوران اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پرسیاہ لباس میں تصویر شئیر کی گئی جس کی مداحوں نےخوب پذیرائی کی۔
https://www.instagram.com/p/B8WLOWkB_SR/
https://www.instagram.com/p/B8WHzQxBtn8/
Advertisement
ماہرہ کی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر کوہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جانب سے لائکس ملے۔
خیال رہے کہ ایوارڈ میں ماہرہ خان کے ساتھ میرا جی، عائشہ عمر، شہریار منور، مومنہ مستحسن، عروہ حسین، فرحان سعید، سارہ خان، حرا مانی، علی ظفر، ثنا جاوید، زارا نور عباس، اشنا شاہ، ریما، آئمہ بیگ اور صدف کنول سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کےتقریباً تمام اسٹارز نے شرکت کی اور تقریب کو چا ر چا ند لگا دئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News