پاکستان کے میڈیم فاسٹ بولر حسن علی کا مقامی میچ کے دوران تماشائیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی عارف والا میں مقامی میچ کھیل رہے تھے اس دوران وہاں موجود تماشائیوں نے حسن علی کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں نامناسب الفاظ کہے۔
قومی کرکٹر حسن علی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ ان پر کراؤڈ نے فقرے کسے ، ایک شخص نے حسن کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیچ چھوڑنے پر طنز کیا اور نامناسب زبان بھی استعمال کی۔
حسن علی نامناسب جملے بازی پر آگ بگولہ ہو گئے، حسن علی جملے کسنے والے شخص کی جانب انتہائی غصے میں آگے بڑھے لیکن انہیں منتظمین نے پکڑ لیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے میچ کو روک دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News