Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کو یہ نہیں بتایا کہ نیب ترامیم کون سے بنیادی حقوق کیخلاف ہیں، سپریم کورٹ

Now Reading:

عدالت کو یہ نہیں بتایا کہ نیب ترامیم کون سے بنیادی حقوق کیخلاف ہیں، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ؛ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

جسٹس منصورعلی شاہ نے دورانِ سماعت وکیل سے پوچھا کہ عدالت کو یہ نہیں بتایا کہ نیب ترامیم کون سے بنیادی حقوق کیخلاف ہیں۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں حکومتی عہدیداروں کے احتساب کا حکم ہے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اسلام کے مطابق کسی بھی ملک میں ہونے والی ناانصافی کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سیاسی جماعت یا شہری نے نیب ترامیم چینلنج نہیں کیں، پاکستان کی پچیس کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ اگر نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی بنیاد ٹھوس نہیں تو عدالت خارج کر دے۔ جس پر جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ آپ نے کہا کہ نیب ترامیم ملکی قانون کے ڈھانچے کو کمزور کر رہی ہیں۔ اب تک عدالت کو یہ نہیں بتایا کہ نیب ترامیم کون سے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔

Advertisement

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں احتساب ہونا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ ملک میں احتساب کے عمل کو یقینی کس نے بنانا ہے؟

وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ احتساب کے عمل کو یقینی بنانے والے خود اس سے استثنی حاصل نہیں کر سکتے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نیب ترامیم سے چھوٹ جانے والے کسی اور قانون کے تحت مجرم ضرور ہوں گے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی سب کچھ لوٹ کر گھر بیٹھ جائے گا۔ ممکن ہے نیب کے علاوہ جو قانون کرپشن پر لاگو ہوتا ہے وہ کمزور ہو۔

عدالت نے مذید ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ آخر کس اختیار کے تحت بنیادی حقوق کی بنیاد پر احتساب کا سخت قانون بنانے کا حکم دے؟

سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل جاری رکھیں گے۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر