Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ق اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم

Now Reading:

مسلم لیگ ق اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم
مسلم لیگ ق

حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے درمیان مذاکرات طے پاگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد اپنے تمام اختلافات ختم کردیئے ہیں۔

ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ ق لیگ کے وزرا ،وزارتوں کے معاملات میں بااختیار ہوں گے جبکہ اتحادی جماعت کو ترقیاتی فنڈز بھی جلد جاری کر دئیے جائیں گے اور کسی بھی قابل اعتراض آفیسر کی تقرری پر تحریک انصاف اعتراض کرسکے گی۔

اعتراض پر ق لیگ متعلقہ وزارت میں تعیناتی کے کیے نئے آفیسر کا نام دینے کی پابند ہوگی۔

ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ ترقیاتی فنڈز کے معاملہ پر آئندہ دو روز میں فالو اپ میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی جبکہ وفاق کے معاملات پر پرویز خٹک اور اسد عمر عمل کر کرائیں گے اور پنجاب کے معاملات پر وزیر اعلی اور گورنر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے۔

Advertisement

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان اتحاد جاری رہے گا کیونکہ تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرلئے گئے ہیں۔

Advertisement

لاہور میں پاکستان ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور پاکستان مسلم لیگ (ق)  کے رہنما چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر کہاکہ ان کی جماعت کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور حکومت کے ساتھ مسائل حل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد کو آئندہ انتخابات تک برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ہم ملک کو در پیش مسائل سے نمٹنے کیلئے باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

اس سے پہلے پرویز خٹک، شفقت محمود اور اسد عمر پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کئے اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر