Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے بحران ختم کرتی ہے، شفقت محمود

Now Reading:

نئی حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے بحران ختم کرتی ہے، شفقت محمود
شفقت محمود

شفقت محمود

شفقت محمود نے کہا ہے کہ نئی حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے بحران ختم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے تیسرے روز لبرٹی چوک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ ریلی جو این اے 130 میں نکالی جارہی ہے، یہ ریلی مہنگائی اور الیکشن کے خلاف ہے،آج سے سات ماہ پہلے ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا جبکہ تمام انڈسٹریز بھی ترقی کی راہ پر گامزن تھیں ،ٹیسکٹائل انڈسٹری ترقی کررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کو بدحالی کے دھانے پر کھڑا کردیا ہے،ہمیں ہر طرف لوگ بیکار ہوتے نظر آرہے ہیں، اب تک آٹھ مہینوں میں انہوں نے ایک کام کیا ہے وہ یہ کہ انہوں نے اپنے اور اپبے بچوں کے کیسز ختم کئے ہیں۔

شفقت محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیسز ختم کیئے ہیں،ایک اور لوٹیرا جو چار سال سے بھاگا تھا وہ بھی اپنے کیسز ختم کروانے آگیا ہے، انہوں نے صرف خود کو سنوارنا ہے اور ملک کو تباہ کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جمہوری ملکوں میں جب بھی بحران آتا ہے تو انتخاب کروایا جاتا ہے اور عوام کی مرضی کی حکومت آتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے بحران ختم کرتی ہے، پاکستان تحرک انصاف کی حکومت نئی پالیسیاں بنائے گی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اب عوام ایک ہی چیز کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کرواو تاکہ عوام کو ریلیف ملے، خان کا ایک ہی نعرہ ہے عمران خان کے مطابق اس مہینہ میں پنجاب اور کے پی کے میں حکومت ختم کردی جائے گی اور مارچ میں الیکشن ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے ہر روز نئی تاریخیں دیتی ہیں کیونکہ انکو پتہ ہے کہ عمران خان انکو بڑی شکست دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر