Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ بابر اعظم ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل

Now Reading:

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ بابر اعظم ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ بابر اعظم ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ بابر اعظم ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل

بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم آسٹریلوی بلے باز لبوشین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 95 گیندوں پر 75 رنز بنائے جس کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹاپ تھری بلے بازوں کی فہرست میں اب ان کا تیسرا نمبر ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

بابر اعظم نے اب تک 11 میچز کی 19 اننگز میں 64.88 کی اوسط سے 1168 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 3 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹاپ تھری بلے بازوں کی فہرست میں پہلا نمبر برطانوی بلے باز جوئے روٹ کا ہے، انہوں نے 21 میچز کی 39 اننگز میں 54.71 کی اوسط سے 1915 رنز اسکور کیے ہیں جس میں 8 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فہرست میں دوسرا نمبر برطانوی بلے باز جونی بیرسٹو کا ہے جو اب تک 15 میچز کی 38 اننگز میں 6 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت 55.70 کی اوسط سے 1894 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

Advertisement

چوتھے نمبر پر جانے والے مارنس لبوشین 12 میچز کی 21 اننگز کھیل کر 60.84 کی اوسط سے 5 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 1156 رنز بنا چکے ہیں۔

Advertisement

پانچویں نمبر پر آسٹریلیا ہے کی عثمان خواجہ ہیں جنہوں نے 9 میچز کی 17 اننگز میں 82 کی اوسط سے 1066 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 4 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے سال 2022 میں 46 اننگز کھیل کر 52.73 کی اوسط سے 2215 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بابر اعظم کا بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں پہلا، ٹیسٹ میں تیسرا اور ٹی ٹوئنٹی میں چوتھا نمبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر