Advertisement
Advertisement
Advertisement

سجاد علی کانیا گانا ’بارش‘ مداحوں کوبھاگیا

Now Reading:

سجاد علی کانیا گانا ’بارش‘ مداحوں کوبھاگیا
سجاد

پاکستان میں پوپ اورکلاسیکی کے منفرد امتزاج  میں مہارت رکھنے والے معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا’ بارش ‘ ریلیز ہوگیا جس کے منظر عام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرسجادعلی کے ٹویٹر اکاونٹ سے شئیر کیا گیا گانا صارفین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔

نئےریلیز کیے گئے معروف گلوگار کے گانے ’بارش‘ کی ویڈیو میں پاکستان کی سپر اسٹار ریما بھی سجاد علی کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

سجاد علی کی دھیمی اورکانوں میں رس گھول دینے والی آواز میں جاری گانے ’بارش‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں انہوں نے اپنے بیٹے خوبی کو متعارف کروایا ہے ۔

سجاد علی نےگانے کی موسیقی اور لیرکس خود ہی ترتیب دیے ہیں جبکہ میوزک شابی علی نے دیا۔

سجادعلی کے مداح ان کی گائیکی کےساتھ ساتھ کمپوزنگ کے بھی شیدائی ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔

مشہورگانے’سنڈریلا‘ سے شہرت کےمنازل طے کرنے والےسجاد علی  کے نئے گانے کو 16 گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر 50ہزار سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

Advertisement

سجاد علی کے مداح اس گانے کو  ایک نیا شاہکار قرار دے رہے ہیں۔

90ء کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسحور کن آواز کے مالک سجاد علی کا ریلیز ہونے والا گانا’راوی‘ بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر