
عمران خان کا پیغام
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت کا عمل حتمی مراحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں ہفتے بھی عمران خان مختلف اضلاع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل پر رائے لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے اہم رہنماؤں نے بیک وقت دو اسمبلیوں کی تحلیل کی بجائے ایک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
رہنماوں نے رائے دی ہے کہ پہلے کوئی ایک اسمبلی تحلیل کر کے وفاقی حکومت کے ردعمل کا انتظار کیا جائے، سیاسی اعتبار سے ہماری ایک صوبے میں حکومت ہر صورت رہنی چاہیے۔
ارکان نے رائے دی کہ وفاقی حکومت کے ردعمل پر تحریک انصاف اپنی جوابی سیاسی حکمت عملی سامنے لائے، خیبرپختونخوا یا پنجاب اسمبلی کو اگلے مرحلے میں تحلیل کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اہم رہنماؤں کی رائے پر عمران خاں نے مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ قومی اسمبلی کے ٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود دیں گے، ٹکٹ الیکٹیبلز کی بجائے پارٹی کے اہل امیدواروں کو دیے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس عمران خان سے مشاورت کر کے پارلیمانی بورڈ دے گا۔
خیال رہے کہ اسمبلیوں کب تحلیل کرنے ہیں؟ اکھٹی کرنی ہے یا الگ الگ؟ حتمی فیصلہ عمران خان کی جانب سے اگلے ہفتے متوقع ہے۔
عمران خان آج بھی مصروف دن گزاریں گے
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بھی زمان پارک میں مصروف دن گزاریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے مختلف اضلاع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان زمان پارک میں مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، استعفوں اور اسمبلیوں کی تحلیل پر رہنماؤں سے مزید مشاورت بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ زمان پارک کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے زمان پارک کے اطراف کی نگرانی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News