Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ملک میں نالج بیس اکنامی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، امین الحق

Now Reading:

حکومت ملک میں نالج بیس اکنامی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، امین الحق
امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں نالج بیس اکنامی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے او آئی سی کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور او آئی سی کے مابین انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے میدان میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

امین الحق کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ اور ممبر ممالک میں ڈیجیٹل منتقلی کے حوالے سے او آئی سی کا کردار لائق تحسین ہے، حکومت ملک میں نالج بیس اکنامی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بڑا اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لیے حکومت آئی سی ٹی سیکٹر کو ساتھ لیکر چل رہی ہے، پچھلے تین سالوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں دو گناہ اضافہ ہوا ہے، آف شور آؤٹ سورسنگ سروسز میں مالی حوالے سے پاکستان دنیا میں دوسری بڑی اہم لوکیشن ہے، ملک بھر میں کینکٹوٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، او آئی سی پاکستان کے ساتھ مصنوعی ذہانت، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگ، بگ ڈیٹا، روبوٹکس، کلاؤڈ سروسز کے حوالے سے تعاون کرے۔

Advertisement

او آئی سی کے وفد نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ملک ہے، پاکستان حکومت کی آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر