پی ایس ایل 8؛ گولڈ کیٹیگری میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گولڈ کیٹیگری میں پی ایس ایل 8 کے ڈرافٹ میں انتخاب کے لیے اہل غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں زمبابوے کے کپتان کریگ ارون، آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بلبرنی، آسٹریلیا کے ہارڈ ہٹر بین ڈنک اور سری لنکن اسٹار دنیش چندیمل کو آٹھویں سیزن کے لیے گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8؛ سلور کیٹیگری میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری
افغانستان کے ابراہیم زدران، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما اور انگلینڈ کے کرکٹر جو ڈینلی بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس، شیلڈن کوٹریل، ظاہر خان، شان ولیمز، شمارہ بروکس، جارڈن کلارک، جیک بال، ڈوم بیس، اور کئی دیگر بین الاقوامی کرکٹرزبھی شامل ہیں۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1601904450649706497?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1601904450649706497%7Ctwgr%5Ed9701bd72558fdc3fa0537ed20ade9059fa6911b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fhbl-psl-8-list-of-foreign-players-unveiled-in-gold-category
https://twitter.com/thePSLt20/status/1601904491078553602?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1601904491078553602%7Ctwgr%5Ed9701bd72558fdc3fa0537ed20ade9059fa6911b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fhbl-psl-8-list-of-foreign-players-unveiled-in-gold-category
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا ڈرافٹ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ 9 فروری سے 19 مارچ کے دوران کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین مستقبل کے سیزن میں نامور کھلاڑیوں کو دیکھیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ بات سامنے آئی تھی کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہو گی جب کہ فائنل میچ سمیت تمام پلے آف میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
