Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ کو اختیار دیا ہے جو بھی فیصلہ کریں گے فوری عمل ہوگا، مونس الہیٰ کی عمران خان کو یقین دہانی

Now Reading:

آپ کو اختیار دیا ہے جو بھی فیصلہ کریں گے فوری عمل ہوگا، مونس الہیٰ کی عمران خان کو یقین دہانی

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے رہنما مونس الہی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عمران خان نے آج سینئر قیادت کے اجلاس بارے انہیں آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر سابق وفاقی وزیر مونس الہی کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا اعلان چند روز میں کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ 17 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کروں گا، عمران خان 

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کو اختیار سونپ دیا ہے جو بھی فیصلہ کریں گے فوری عمل ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے عمران خان کو پہلے ہی اپنی مکمل حمایت کی یقین دہائی کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کی اہم مشاورت 

اس سے قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملے میں چئیرمن تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کل ملک بھر کے طلبہ سے خطاب کریں گے

سینئر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شوکت ترین، پرویز خٹک، بابر اعوان، شیریں مزاری، اعجاز چوہدری، زرتاج گل، حماد اظہر، شفقت محمود، میجر طاہر صادق، میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ شامل تھے۔

اس کے علاوہ زلفی بخاری، فواد چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عثمان بزدار،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، میاں اسلم اقبال اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف وسیم شہزاد بھی موجود ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا کہ آیا دونوں اسمبلیاں بیک وقت تحلیل ہوں گی یا پہلے صرف پنجاب اسمبلی؟ سابق وزیراعظم عمران خان  پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیں اجلاس میں سینئر قیادت سے رائے طلب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کے زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان تمام ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت مکمل کر چکے ہیں اور ارکان اسمبلی کی اکثریت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی مکمل توثیق کر دی ہے۔

کچھ ارکان اسمبلی کا تحفظات کا اظہار 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان کا اجلاس ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ ارکان اسمبلی نے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں وفاقی حکومت انتخابی عمل کو التواء کا شکار کرسکتی ہے اور الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کی ایماء پر کام کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر