Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے وفاقی وزراء کو آج طلب کرلیا

Now Reading:

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے وفاقی وزراء کو آج طلب کرلیا
قاتلانہ حملے

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے وفاقی وزراء کو آج طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے تین وفاقی وزراء کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو جے آئی ٹی نے آج طلب کیا ہے۔

وفاقی وزراء کو 18 دسمبر کو صبح 11 بجے کیپٹل سٹی پولیس آفس لاہور میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا

اس سے قبل  جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون صوبائی وزیر سمیت 3 رہنماؤں کے بیان ریکارڈ کئے تھے جس میں  صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، زبیر خان نیازی اور عمر فاروق کے نام شامل تھے۔

Advertisement

جے آئی ٹی کا فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملے کی تحقیقات، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ

پنجاب حکومت نے فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جبکہ جے آئی ٹی نے بھی فیصل واوڈا کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے سانحہ وزیر آباد سے متعلق تفتیش میں فیصل واوڈا کو طلب کیا تھا کیونکہ انہوں نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا تاہم فیصل واوڈا کو تمام دستاویزات، قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے معاملے پر فیصل واوڈا اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر