Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی دلہے کا منفرد احتجاج ،اونٹ پر بارات

Now Reading:

بھارتی دلہے کا منفرد احتجاج ،اونٹ پر بارات

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف جہاں ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں وہیں ایک دُلہے نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہو ئے اونٹ پر سوار ہو کر بارات لے آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت بھر میں منظور کیا گیا متنازع شہریت قانون کے باعث احتجاج جاری ہے،جس کے باعث مودی سرکار کو نئی دہلی کے الیکشن ہاتھ سے گنوانا بھی پڑے۔

 اس دوران پر تشدد مظاہروں کے باعث اب تک 40 کے قریب افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں اوراسی متنازع شہریت قانون کے حوالے سے  ریاست کیرالا میں ایک دلہے نے اپنی شادی کے موقع پرمنفرد انداز میں احتجاج کر کے سب کوہی اپنی جانب متوجہ کر لیا ۔

دُلہا اپنی دلہن کو لینے کےلئے جب با رات کے ہمراہ آیا تو شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاجاً اونٹ پر بیٹھ کر پہنچا جبکہ اس نے ہاتھ میں بل کے خلاف ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا۔

Advertisement

با ت صرف یہی ختم نہیں ہو ئی بلکہ بارات میں شامل دُلہا کے دوستوں اور رشتے داروں نے بھی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر انگریزی میں ’شہریت متنازع قانون نا منظور‘ لکھا ہواتھا۔

 مسلمان نوبیاہتا جوڑے نےیہ انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے اپنی شادی کے دوران متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کیااور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا نے کی کو شش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنرل اسمبلی سے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم رہنمائوں کا بائیکاٹ، حال خالی ہوگیا
غرور میں مبتلا دشمن کو ذلت آمیز شکست دی ، آبی جارحیت قطعی برداشت نہیں کرینگے،شہبازشریف
بگرام ایئر بیس، جہاں سامراج ہارتے ہیں اور تاریخ جیت جاتی ہے
آئی ایم ایف کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان پیش کر دیا گیا
شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات، پاکستان سے تعاون پرشکریہ ادا کیا
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر