ملک کی مشکلات کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے والے بار بار تاریخ نہیں دیتے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اقتدار کا خاتمہ ان پر بہت گہرا اثر چھوڑ گیا ہے، اسمبلیاں توڑی جاتی ہیں بار بار تاریخ نہیں دی جاتی۔
ہم نے خان کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کے خاتمے کے بعد سائفر کا ڈرامہ رچایا، صرف اقتدار کو بچانے کیلئے انہوں نے ملک کے آئین پر حملہ کیا، عمران خان ملک کے جمہوری تسلسل پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نہیں چاہتے کہ ان کے اعمال نامے پر سوالات شروع ہوں، ہم نے خان کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا۔
مزید پڑھیں؛ عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر نے کہا کہ اتنا شور کس لیے ہے؟ یہ شور صرف اپنی چوری کا شور کم کرنے کیلئے ہے، اگست 2023 تک کا انتظار کیوں نہیں کیا جا رہا؟ یہ شور اس لئے ہے کہ 6 ارب کے ہیرے جواہرات کا شور کم ہو سکے، ہ شور توشہ خانہ کا شور کم کرنے کیلئے ہے، یہ شور اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ انہیں 190 ملین کا جواب دینا پڑیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق 2018 میں ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، جو معیشت ان کو ملی اس میں مہنگائی تاریخ کی کم سطح پر تھی، ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کی، ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا، ہم نے تو آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر کے خودمختار معیشت ان کے حوالے کی تھی۔
عمران خان اسمبلی نہیں توڑ سکتے
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب اسمبلی ٹوٹ گئی تو بنی گالہ کا خرچہ کون اٹھائے گا؟ خان اسمبلی نہیں توڑ سکتے، دونوں اسمبلیاں عمران خان کی کرپشن کو تحفظ دے رہی ہیں، اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخ نہیں حوصلہ چاہیے، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ این آر او مل جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ شہباز شریف نے پنجاب کیلئے خون پسینہ ایک کر کے کام کیا، مریم اورنگزیب
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
