
انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے کے جرم میں حافظ سعید کو11سال قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کےدوران جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعیدسمیت دیگرملزموں کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنےکے جرم میں قید کی سزا سنائی۔
عدالت کی جانب سے حافظ سعید کو11 سال قید سزا کے ساتھ ان پرمجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالت میں حافظ سعید پرکالعدم تنظیموں سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ کا چالان پیش کیا گیا تھا۔
کمرہ عدالت میں حافظ سعید کے وکیل عمران گل نے الزامات کی مخالفت میں دلائل دیئےجبکہ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل عبدالروف وٹو نے حافظ سعید کے خلاف الزامات کی روشنی میں سزا سنانے کیلئے دلائل دیئے۔
عدالت نے حافظ سعید کو سزا سنانے کے بعد روبکار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کو بھجوا دی۔
خیال رہے کہ حافظ سعیدکیخلاف سی ٹی ڈی لاہوراورگوجرانوالہ نے کالعدم تنظیموں سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات کے تحت 2 مختلف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News