Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 51 واں یوم شہادت

Now Reading:

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 51 واں یوم شہادت
لانس نائیک محمد محفوظ شہید

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 51 واں یوم شہادت

جرات وبہادری کی لازوال داستان ؤ نشان حیدر کا اعزاز پانے والے لانس نائیک محمد محفوظ کا آج 51 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی 51ویں برسی کی پنڈ ملکان میں تقریب منعقد کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تقریب کے دوران میجر جنرل شعیب بن اکرم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سوار محمد حسین کا 51 واں یوم شہادت

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں شہید کے لواحقین نے شرکت کی جبکہ سول و عسکری قیادت نے بھی شرکت کو یقینی بنایا۔

Advertisement

خیال رہے کہ 1971 کی جنگ میں واہگہ اٹاری سیکٹر کے محاذ پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے بنکر میں نہتا گھس کر بھارتی فوجی کو جہنم واصل کر کے جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی شہادت کو اکیاون برس بیت گئے۔

لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ”نشان حیدر” سے نوازا، وہ محفوظ آباد کے مقام پرآسودۂ خاک ہیں۔

مزید پڑھیں: میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا51واں یوم شہادت

لانس نائیک محمد محفوظ شہید 25 اکتوبر 1944 کو پنڈ ملکان میں پیدا ہوئے اور اپنی اٹھارویں سالگرہ کے دن 25 اکتوبر 1962 کو بڑی فوج میں شمولیت اختیار کی، آپ شروع ہی سے وطن عزیز پر جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ نشان  حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے، جو اب تک پاک افواج کے گیارہ جوانوں کو مل چکا ہے۔ نشانِ حیدر حضرت علی ؓ سے موسوم ہے کیونکہ ان کا لقب حیدرکرار ہے اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یہ نشان صرف ان جانبازوں کو دیا گیا ہے، جو وطن کے لیے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر