Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) اگلے انتخابات میں بھی مل کر چلیں گے، عمران خان

Now Reading:

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) اگلے انتخابات میں بھی مل کر چلیں گے، عمران خان
عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) اگلے انتخابات میں بھی مل کر چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں اور تجزیہ نگاروں نے زمان پارک میں ملاقات کی جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر صحافیوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دستخط شدہ سمری جمعے کو گورنر ہاؤس میں جمع کراؤں گا

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس موقع پر کہا کہ چودھری پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے ان سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں، انہوں نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے سمری مجھے دے دی ہے جو کہ میں جمعے کو گورنر ہاؤس تک پہنچا دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات ہوئی ہے، دونوں پارٹیاں اگلے انتخابات میں بھی مل کر چلیں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں؛ جمعے کو دما دم مست قلندرہوگا، عمران خان

ان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے چودھری پرویز الٰہی کے خیالات ان کے اپنے ہیں، مسلم لیگ (ق) کی اپنی پالیسی ہے مگر تحریک انصاف جنرل باجوہ کو ذمہ دار سمجھتی ہے۔

(ق) لیگ پر سابق آرمی چیف کے بہت احسانات ہیں

انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ پر سابق آرمی چیف کے بہت احسانات ہیں جبکہ ہمارے ساتھ حکومت گرانے کے بعد جو سلوک کیا گیا ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

میں سائفر کی انکوائری چاہتا ہوں

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ اور پی ٹی آئی دو آزاد سیاسی جماعتیں ہیں، امریکہ میری حکومت گرانے میں کتنا ذمہ دار ہے کچھ نہیں کہہ سکتا اس ہی لیے سائفر کی انکوائری چاہتا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ امپورٹڈ حکومت دہشتگردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ (ق) لیگ آزاد جماعت ہے اور وہ (ن) لیگ سے مذاکرات کر سکتی ہے، اس سے مجھے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں۔

دو تہائی اکثریت سے اسمبلیوں میں واپس آکر اداروں میں اصلاحات کروں گا

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہماری جنگ قانون کی حکمرانی اور عوام تک بلا تفریق انصاف کیلئے ہے، دو تہائی اکثریت سے اسمبلیوں میں واپس آکر اداروں میں اصلاحات کریں گے۔

پاکستانی مایوس نہ ہوں

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، انشاءاللہ باشعور قوم کی طاقت سے حقیقی آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

Advertisement

اس موقع پر سینئر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری اور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔

صحافیوں میں چودھری غلام حسین، عارف حمید بھٹی، عمران ریاض خان، جنید سلیم، حبیب اکرم، ڈاکٹر مجاہد منصوری، قاضی سعید، اجمل جامی اور زنیرہ اظہر نے اس ملاقات میں شرکت کی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر