Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سے کامیابی کے بعد ریحان احمد کا اپنی والدہ کے نام پیغام

Now Reading:

پاکستان سے کامیابی کے بعد ریحان احمد کا اپنی والدہ کے نام پیغام
پاکستان سے کامیابی کے بعد ریحان احمد کا اپنی والدہ کے نام پیغام

پاکستان سے کامیابی کے بعد ریحان احمد کا اپنی والدہ کے نام پیغام

انگلینڈ کی جانب سے شاندار ڈیبیو کے بعد ریحان احمد نے اپنی والدہ کے نام دل کو چھولینے والا پیغام شیئر کیا ہے۔

ریحان احمد کی شاندار کارکردگی نے انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے خوشی ہے اپنے والدین کے ملک میں ڈبییو کیا، ریحان احمد

Advertisement

میچ ختم ہونے کے بعد ریحان احمد نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ میں کیسا محسوس کررہا ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی ماں کی دعاؤں کے بغیر کبھی بھی اس مرحلے تک نہیں پہنچ سکتا تھا، میں ہمیشہ کے لیے اپنی ماں کا شکر گزار ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بدقسمتی سے وہ میرے ساتھ یہاں موجود نہیں تھیں لیکن ان کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں‘۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے نوجوان اسپنر نے 23 دسمبر کو ہونے والی آئی پی ایل کی نیلامی میں بھی خود کو پیش کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحان احمد انتہائی نایاب ٹیلنٹ ہے، بین اسٹوکس

Advertisement

انگلینڈ ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا خیال ہے کہ ریحان احمد آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے ابھر کر سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دو بار آئی پی ایل کا حصہ رہا ہوں اور یہ بہت اچھا ہوگا، اگر وہ آئی پی ایل میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں مختلف کوچز اور کپتانوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا جب کہ مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر ان کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں ایسا کون ہوگا جو 18 سال کی عمر میں ایسے مواقع حاصل کرنے والا ہو؟ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر