خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم و سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کودھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سینئرسول جج رانا مجاہد رحیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغازکرتے ہوئے انھیں نوٹس جاری کردیے۔
اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔
وضح رہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
