کراچی کےعلاقے بلدیہ میں خودسرنوجوان نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق 20سالہ نوجوان بختیار نے والد کے پیسے دینے سے منع کرنے پر پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعے سے قبل بختیارکا اپنے والد سے جھگڑا ہوا تھا۔ بختیار نے اپنے والد سے ملک سے باہر جانے کے لیے پیسے مانگے تھے،تاہم والد کے انکار پر اس نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
بختیار کا والد سوزوکی چلاتا ہے جب کہ بختیار اپنے والد کی گاڑی پر بطور ہیلپر کا کام کرتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
