
بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد کو ہلاک کردیا جبکہ 1 سپاہی نے جام شہادت نوش کیا اور 2 فوجی جوان زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن
آپریشن 96 گھنٹوں سے جاری ہے،
دہشتگردوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے
آئی ایس پی آر #ISPR pic.twitter.com/zt9KhhjM5g— BOL Network (@BOLNETWORK) December 25, 2022
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن گزشتہ 96 گھنٹوں سے جاری ہے، دہشت گردوں کو مشتبہ راستوں سے پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کی جانب سے بعض مشتبہ راستوں کے استعمال کو روکنا ہے، دہشتگرد سرحد پار سے بذریعہ پاک، افغان سرحد خیبرپختونخوا میں ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، سپاہی شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد ان راستوں سے داخل ہو کر شہریوں، سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا سکتے ہیں، علاقے کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں آج علی الصبح 1 دہشتگرد گروپ کو پکڑ لیا گیا، جب فرار ہونے کے تمام راستے بند کیے گئے تو دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 سپاہی حق نواز شہید ہوا جبکہ دو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں؛ فوجی افسر پر الزامات قابل قبول نہیں، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشتگردوں کو ان کے سہولت کاروں نے فائرنگ کرکے مدد فراہم کی، بقیہ دہشتگرد عناصر کے مکمل صفائے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News