
گورنر پنجاب چوہدری سرور سے نیپال کی سفیر سیوا لامسال کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق نیپال کی سفیر سیوا لامسال کی گورنر ہاؤس آمد ہوئی جہاں ان کی ملاقات گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ہوئی، ملاقات میں سیاحت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔
ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دیینے کے لیے وزٹ نیپال 2020 ایک منفرد انداز ہے اور ہم پاکستان میں مذہبی سیاحت کے لیے نیپالی لوگوں کو بھی دعوت دیتے ہیں۔
چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت مقامات ہیں جن کو عالمی سیاحوں کے لیے کھول رہے ہیں جبکہ تاریخی مقامات کی سیاحت اور ورثہ کو بھی فروغ دینے کے منصوبے بنا لیے ہیں۔
نیپال کی سفیر سیوا لامسال سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پا کستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے آنے والے نیپالی بچوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔
گورنر پنجاب چوہدری سرورنےمزید کہا کہ وزیرآعظم عمران خان کی سربراہی میں ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں جبکہ بزنس کمیونٹی کے لیے بھی نیپال کے ساتھ ایکسچینج پروگرام شروع کریں گے۔
حکومت گرانے کا مطالبہ نوگو ایریا ہے، چوہدری سرور
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گورنر پنجاب کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں ممبرسوشل کمیٹی سعد نذیر اور دیگر تمام ارکان سوشل ویلفیئر کمیٹی نے شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب کی عوام کے مسائل کے حوالے سے بھر پور گفتگو ہوئی اجلا س کا بنیادی ایجنڈا غریب نوجوان جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کرنا اور ان کے لئے جہیز کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں ۔
دوران اجلاس گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا تھا کہ سوشل ویلفیئر کمیٹی کی مدد سے عام عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News