
شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر اداکارہ عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی۔
عائشہ عمر نے ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ شادی شدہ لوگوں کے معاملات سے دور رہنا چاہتی ہیں اور کسی بھی شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔
انہوں نے کہاکہ شعیب ملک کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا تھا لیکن چند میڈیا ہاؤسز نے ایک سال بعد ہائی لائٹ کیا جیسے وہ حالیہ فوٹوشوٹ ہو جس کے بعد وہ ایک پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور عائشہ عمر کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
عائشہ عمر نے اس حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ وہ ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ تھا اور اگر وہ ایک شخص سے تعلق میں ہوتیں تو باقاعدہ فوٹوشوٹ کیوں کرواتیں اور اسے آن لائن پوسٹ کیوں کرتیں۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہیں، شعیب ملک نے سوال کا جواب دیدیا
متنازعہ وائرل فوٹو شوٹ :
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News