Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان

Now Reading:

مجھے ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینئر صحافیوں کی ملاقات

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں سینئر صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کےلئے راضی ہونا ضروری ہے۔ اس وقت اسٹبلیمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ اگرآئندہ عام انتخابات میں کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے۔ مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہا۔ پی ڈی ایم صرف ڈارلنگ روم کی جماعت بن کررہ گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس ملک پر بڑا ظلم کیا اور ہم ڈیفالٹ کے قریب کھڑے ہیں۔ ہماری حکومت میں 5 فیصد ڈیفالٹ کا خطرہ تھا جو اب 90 فیصد ہو چکا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے ورکنگ ریلیشن رہے۔ جنرل باجوہ کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی۔ نیب قوانین میں ترمیم کر کے 11سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ختم کر دیے گئے۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مذید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں جب دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو ان سے میثاق معشیت کیسے کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک پر قبضہ گروپ کا راج ہے اور جنگل کا قانون ہے۔ قانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر