Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر کا استعفوں کی منظوری سے انکار، اسد قیصر کا عمران خان سے رابطہ

Now Reading:

اسپیکر کا استعفوں کی منظوری سے انکار، اسد قیصر کا عمران خان سے رابطہ
استعفوں کی منظوری

اسپیکر کا استعفوں کی منظوری سے انکار، اسد قیصر کا عمران خان سے رابطہ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار کے معاملے پر اسد قیصر نے عمران خان سے رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق رابطے کے دوران سابق اسپیکر  اسد قیصرنے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سابق وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم اجتماعی استعفے دے چکے ہیں استعفیٰ کی تصدیق نہ کر کے غیر آہینی کام کیا جارہا ہے۔

اسپیکر کا اقدام جانبدارانہ ہے

Advertisement

اس سے قبل سابق اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا اقدام جانبدارانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر  کے سامنے اپنا مؤقف رکھا، اسپیکر سے پوچھا 11ایم این ایز کیا آپ کے پاس آئے تھے، اس کا اسپیکر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا اجتماعی استعفوں کی منظوری پر اصرار، اسپیکر کا انکار

اسد قیصر نے کہا کہ شاہ محمود کے ساتھ دیگر اراکین نے اعلانیہ کہا کہ استعفے دے رہے ہیں، جاوید ہاشمی نے بھی شاہ محمود کی طرح اسمبلی میں استعفوں کا اعلان کیا تھا، ہم اسمبلی قواعد کے مطابق استعفے دستخط کر چکے تھے۔

مطالبہ کرتے ہیں ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قاسم سوری جب اسپیکر تھے استعفوں کی منظوری کا پراسس مکمل کیا تھا، ہم نے بتایا قاسم سوری استعفے منظور کرچکے ہیں۔

سابق اسپیکر نے مزید کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، سپریم کورٹ نے کہا تھا جو فلور پر کہتا ہے اسکی بات درست ہے۔

ملاقات کی اندرونی کہانی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے استعفے نہ دینے والے اراکین اور خفیہ رابطوں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان نواز الہیٰ، طالب نکئی نے اسپیکر کو چھٹی کی درخواست دی جبکہ زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ اور غلام محمد لالی نے ایوان کے حاضری رجسٹر میں حاضری لگائی اور ان اراکین نے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ کا بھی دعویٰ کردیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آئین اور قواعد کے مطابق استعفے منظور کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

ذرائع نے بتایا کہ 22ارکان نے اسپیکر کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ وہ استعفی نہیں دینا چاہتے اور چھ ارکان نے کہا کہ  اجتماعی استعفوں پر ہمارے دستخط جعلی ہیں۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات کر کے آپ کو بتائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر