Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اور فوج ایک پیج پرہیں

Now Reading:

حکومت اور فوج ایک پیج پرہیں

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پرہیں، پاکستان میں سول اور ملٹری تعلقات آئیڈیل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم عمران خان نے کہاکہ ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہےکہ کون کیا کر رہا ہے، جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی پیسے بنا رہا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں ہے، ملک میں ہر جگہ کارٹل ہے جو قیمتوں کو کنٹرول کرتا ہے، مسابقتی کمیشن اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، آٹے بحران سے متعلق رپورٹ پر مزید تحققیات کا حکم دے دیا ہے، ہم معاملے کی گہرائئ تک جائیں گے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمت مزید نہیں بڑھا سکتے، بجلی کی قیمتوں میں استحکام کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے، آئندہ ہفتے بجلی سے متعلق اہم اجلاس ہوگا۔بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

 

Advertisement

 

وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ گیس مہنگی ہونے کی وجہ ایل این جی کا 15 سالہ معاہدہ ہے جو ن لیگ نے کی، ہمیں گیس سستی مل رہی ہے مگر معاہدے کی وجہ سے نہیں خرید سکتے۔

انہوں نے کہاکہ ڈالرز 200 روپے تک جانے کا خدشہ تھا، ہم نے معشیت مستحکم کرکے ملک کو دیوالیاں ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے، ان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے،معلوم ہونا چاہیے کہ مولانا کو کس نے یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں پرچی والا پارٹی سربراہ نہیں، 22 سال جدوجہد کر کے اس مقام پر پہنچا ہوں، مجھ سے زیادہ لڑنا کوئی نہیں جانتا۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات کے لیے قوانین لارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک سسٹم کو لازمی قرار دیں گے،سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے نہیں ہوں گے، شو آف ہینڈز سے سینیٹ الیکشن کا قانون لائیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی،اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، حکومت اور فوج میں کوئی تناو نہیں، فوج اس لیے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں،  کوئی کرپشن کرتا ہے تو فوج اور آئی ایس ائی کو سب پتہ چل جاتا ہے،۔

وزیراعظم نے کہاکہ میڈیا میری ذات پر اٹیک کرے تو کوئی مسئلہ نہیں، میڈیا جب ملک پر اٹیک کرتا ہے تو مسئلےہوتے ہیں، حکومت میں انتخابی قوانین نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت جانے کی باتیں صرف اپنی پارٹی کو اکٹھا کرنے کے لیے کرتی ہے، یہ سیاسی مافیا ہے، ان کو مہنگائی کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پٹواری اور تھانیدار کی کرپشن سے اتنا مسئلہ نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر