سعودیہ عرب کی تاریخ میں پہلی بار آج ’’ویلنٹائن ڈے ‘‘منایاجارہاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق قدامت پسند سعودی عرب کی تاریخ میں آج پہلاموقع ہےکہ’’ویلنٹائن ڈے ‘‘ منایاجارہا ہے ۔
تین سال قبل سعودی حکومت کی جانب سےیہ فتوی ٰجاری کیاگیاتھا کہ ویلنٹائن ڈے مناناحرام ہے۔
یہاں تک کہ ماضی میں سعودی عرب میں ’سرخ گلاب فروخت کرنا‘اوردل کی شکل کی چاکلیٹ بھی فروخت کرناجرم ماناجاتاتھا۔

اس کےعلاوہ ریستوراں کےمالکان گرفتاری اورہوٹل بندہونےسے کوفزدہ ہونےکی وجہ سے 14 فروری کوتقریبات پرپابندی عائدکردی تھی۔
تاہم یہ پابندی 2018 میں اُس وقت ختم کردی گئی تھی جب مکہ مکرمہ کےسی پی وی پی وی کےسابق صدر شیخ احمد قاسم الغامدی نے ویلنٹائن ڈے کےحوالےسےکہاتھا کہ اسلامی تعلیمات کےمنافی نہیں ہے ۔
سعودی عرب کا شماربھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر خواتین کو گھر اور خاندان کی عزت کے طور پر دیکھااورسمجھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ہی وہاں پر خواتین پر پابندیاں عائد ہوتی ہیں تاہم گزشتہ چند سال سے وہاں اس معاملے میں قدرے بہتری دیکھی گئی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت گزشتہ چند سال سے سعودی حکومت نے خواتین کو نمایاں آزادیاں دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
