Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدر کا مقبوضہ کشمیر اور ایف اے ٹی ایف پر موقف مثالی ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

ترک صدر کا مقبوضہ کشمیر اور ایف اے ٹی ایف پر موقف مثالی ہے، وزیرخارجہ
mehmood

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ٹھوس اور واضح موقف اپنایا وہ مثالی ہے۔

 وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک صدر کے دورہ پاکستان اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے کہا کہ ترک صدر نے  اپنے بیان میں واضح پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

ترک صدر کا اپنے خطاب میں کشمیر کے مسئلے کو اپنا اور ترکوں کا مسئلہ کہنا، غیر معمولی ہے ایسا بیان پہلے کسی ترک صدر کی طرف سے سامنے نہیں آیا جبکہ ایک آزاد ریاست، ہماری خارجہ پالیسی کے اہم نکتے کو اپنا نکتہ کہہ رہی ہے اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے علامہ اقبال کی فکر، تحریک خلافت میں برصغیر کے مسلمانوں کے کردار اور پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کے تاریخی حوالوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے سفارتی روابط میں سنہرے باب کا اضافہ ہوا ہے اور  اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان روابط کو اقتصادی شراکت داری میں بدلیں۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم گذشتہ ایک سال سے اقتصادی سٹریٹجک شراکت داری فریم ورک پر خاموشی سے کام کر رہے تھے کل ہمارا اس سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری فریم ورک پر ترکی کے ساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے

 آج انشاءاللہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیر اعظم عمران خان اس سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری فریم ورک پر دستخط کر دیں گے جبکہ اقتصادی اسٹریٹیجک فریم ورک سے پاکستان اور ترکی کے مابین معاشی تعلقات کو نئی بلندی حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ میں دن رات کام کرکے ترکی کے ساتھ معاہدوں حتمی شکل دی گئی جبکہ آج ترکی اور پاکستان کے مابین 12/13 یادداشتوں پر دستخط  بھی متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر