Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدر رجب طیب ایردوان آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

Now Reading:

ترک صدر رجب طیب ایردوان آج پاکستان پہنچ رہے ہیں
رجب طیب اردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آج پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ کے آنے والی اعلیٰ سطحی بڑے وفد میں ترک کابینہ، سینئر سرکاری حکام اور ترک کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں۔

صدر اردوان چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

طیب ایردوان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر بینرز آویزاں کردیئے گئے، وزیراعظم عمران خان نور خان ائیربیس پر ترک صدر کا استقبال کریں گے۔

ترک ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کی مشاورت سے سیکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

ترک صدر کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم ترین معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، ان معاہدوں میں اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک ،پلان آف ایکشن، سرمایہ کاری، تعلیم، دفاع اور اقتصادی شعبوں سمیت باہمی تعاون کے  بارہ مفاہمتوں کی یادداشتوں پر دستخط  شامل ہیں۔

آدھے سے زیادہ مالٹا کے ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

دورہ پاکستان کے دوران ترک صدروزیراعظم عمران خان،صدر مملکت عارف علوی، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون کے فروغ، دفاعی تعاون میں بہتری،افغانستان میں قیام امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال،سمیت باہمی سرمایہ کاری میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

رجب طیب اردووان اسلام آباد میں پاک ترک اعلی سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردگان کل شام ساڑھے 4 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، ترک صدر کا نور خان ایئر بیس پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔

دارلحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشنز جاری ہے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے اور گردنواح میں بھی سرچ آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گھر گھر تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

Advertisement

پولیس حکام کے مطابق سٹی زون میں سرچ آپریشن کے دوران 150گھر 248مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 10 جرائم پیشہ گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر