
عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ مکمل فرانزک رپورٹ آ گئی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کے کنوینئر کی سربراہی میں ٹیم آج وزیر آباد جائے گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملنے والے شواہد کی روشنی میں مزید تحقیقات کے لیے وزیرآباد جارہی ہے تاہم ٹیم وزیر آباد سے واپسی پر جلد رپورٹ مرتب کرنا شروع کردے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا
جے آئی ٹی اپنی تحقیقات اور فرانزک رپورٹ جلد عدالت میں پیش کرے گی
خیال رہے کہ گزشتہ روز مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات اور فرانزک رپورٹ جلد عدالت میں پیش کرے گی۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں سامنے آنے والے مستند حقائق اور معلومات سے چند روز قبل میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی اور فرانزک ٹیم کی رپورٹ کے مطابق تین حملہ آوروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکاء پر مختلف اطراف سے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملے کی تحقیقات، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ
انہوں نے کہا کہ فرانزک رپورٹ میں عمران خان کے سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ کلیئر ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا میڈیا ٹاک کے بجائے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں جس نے انہیں دو بار طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News