Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرغی کھانا چھوڑ دیں، وفاقی وزیر طارق  بشیر چیمہ کی انوکھی اپیل

Now Reading:

مرغی کھانا چھوڑ دیں، وفاقی وزیر طارق  بشیر چیمہ کی انوکھی اپیل
طارق بشیر چیمہ

طارق بشیر چیمہ

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مرغی کھانا چھوڑ دیں کیوں کہ میں بھی نہیں کھاتا۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم او سویابین زہریلی بیماری ہے ، کینسر ہے ، مرغی کھانا چھوڑ دو، میں مرغی نہیں کھاتا ، گوشت بھی نہیں کھاتا، جی ایم او سویابین کا پولٹری میں استعمال بیماری پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2015ء سے پہلے جی ایم او سویابین پولٹری فیڈ میں شامل نہیں تھی، اس کے بعد پولٹری مافیا نے چکر چلا کر مقامی سویا بین پر ٹیکسز لگوادیے جس سے امپورٹڈ سویابین سستی اور مقامی سویابین مہنگی ہوگئی پھر انہوں نے جی ایم او سویابین درآمد کرنا شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہر شعبے میں مافیا موجود ہے، طارق بشیر چیمہ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک ارب کی درآمد کرکے 2 ارب روپے کماتے ہیں، امپورٹڈ سویابین مضرصحت ہے جو بیماری پھیلارہی ہے، میری سختی کا یہ فائدہ ہوا کہ اب نان جی ایم او سویابین منگوائی جارہی ہے جو مضر صحت نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 17 ہزار آٹے کے بیگز کا شارٹ فال ہے، صرف اسلام آباد کی حد تک آٹے کی قیمت کے حوالے سے جوابدہ ہوں، آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں، صوبوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، فلور ملز مصنوعی طور پر قیمتوں میں اضافی کرتی ہیں، فلور ملز اپنی صلاحیت کے مطابق آٹا نہیں بناتی۔

طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مہنگائی ہمارا مسئلہ نہیں ہے، مہنگائی کنٹرول مسئلہ صوبائی حکومتوں کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر