عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کا ویڈیو بیان کیسے لیک ہوا، سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ گجرات لے جایا گیا ، تھانے کے اندر کی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کر لی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی پی او خود اپنا موبائل ایس ایچ او کو ویڈیو بنانے کے لیے دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان پرقاتلانہ حملہ، ڈیوٹی پرتعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
ایس ایچ او نے ملزم نوید کے اقبالی بیان کی ویڈیو بنائی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو 5 بجکر 20 منٹ پر بنائی جا رہی ہے۔
اس سے قبل پولیس نے ملزم نوید کے بیان کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا جبکہ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے پولیس افسران خود ویڈیو بنا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو جے آئی ٹی رپورٹ کا بھی حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔
مزید پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم نوید کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حملہ آور ملزم نوید کا گرفتاری کے بعد اعترافی بیان بھی منظر عام پر آیا تھا جس میں اس نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
ملزم نوید کا اعترافی بیان:
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے پولیس کو دیے گئے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوں کہ اس کے مطابق عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔
حملہ آور کا کہنا تھا کہ وہ صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا، اس کے ساتھ کوئی اور نہیں ہے ، اس نے اکیلے ہی یہ کام کیا ہے۔
ملزم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ اس لیے کیا کہ اذانیں ہو رہی تھیں اور ڈیک لگائے ہوئے تھے، شورکر رہے تھے، میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا۔
حملہ آور نے مزید بتایا کہ جس دن سے لانگ مارچ لاہور سے چلا اس دن سے اس نے حملہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News