Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس؛ گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Now Reading:

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس؛ گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
سپریم کورٹ

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس؛ اسپیشل جے آئی ٹی کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس میں عدالتِ عظمٰی نے گزشتہ روزکی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ نے بول نیوزکے سینئراینکراورمعروف صحافی شہید ارشد شریف قتل از خود نوٹس کا گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ قتل کی تحقیقات پاکستان، یو اے ای اور کینیا میں کی جارہی ہیں۔ کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا ہے۔

Advertisement

عدالتِ عظمٰی نے تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کے ساتھ یو اے ای اور کینیا جائے گی۔

سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں مذید کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اگلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی۔ کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ دبئی سے کن حالات میں ارشد شریف کینیا گئے وہ بھی تحقیقات ہوں۔ بنیادی معاملہ ارشد شریف کا قتل ہے اس کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں۔

گذشتہ روز کی سماعت کا احوال پڑھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر