Advertisement
Advertisement
Advertisement

نعیم الحق کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کے تعزیتی پیغامات

Now Reading:

نعیم الحق کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کے تعزیتی پیغامات
PTI leader

پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر رہنما نعیم الحق 70 سال کی عمرمیں گزشتہ دن انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر پی ٹی آئی رہنما اور سیاسی قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے نعیم الحق تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شمار ہوتے تھے اور وہ جنوری 2018ء سے خون کے سرطان میں مبتلا تھے۔

 نعیم الحق کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں کا فی وقت سے زیرعلاج تھے جہاں وہ طویل علالت کے بعد گزشتہ دن انتقال کرگئے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کی انتقال سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے،کینسر کے خلاف نعیم الحق کو ہمت و حوصلے سے لڑتے ہوئے دیکھا، آخری وقت تک نعیم الحق پارٹی امور میں سرگرم رہے۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم الحق کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

نعیم الحق کے اہل خانہ اور تحریک انصاف کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا، انہوں نے کینسر کے خلاف جنگ عزم کے ساتھ لڑی۔

ان کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل قدر ہے، وہ ایک بہترین دوست تھے اور ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نعیم الحق عمران خان کے دکھ، سکھ کے ساتھی رہے، نعیم الحق کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں شکست کھاگئے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحق ڈار نے لندن سے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان تحریک انصاف کے مرحوم رہنما نعیم الحق کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
مزید اشتعال انگیزی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائیگا، وزارت خارجہ کی وارننگ
انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا مودی کی تصویر کے ساتھ افغان حکومت پر طنز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر