
پنجاب حکومت کا اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی اداروں کے استعمال کا سخت نوٹس
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی مجوزہ تحلیل روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔
جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل سلمان خالد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی تحلیل کی مخالف ہے۔ جب اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہ چاہتی تو تو وزیراعلی اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا کہ عمران خان بغیر کسی آئینی اختیار اسمبلی توڑنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ عمران خان کا اسمبلی توڑنے میں کوئی اختیار نہیں۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پرویز الٰہی کو عمران خان ہدایت کی بجائے اپنا ذہن استعمال کرنے کی ہدایت دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News