
پہلا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے شاہد آفریدی کو بڑی پیشکش کردی
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر اسامہ میر انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے جبکہ فخر زمان اور حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
Advertisement.@iamusamamir is excited to make his ODI debut today against New Zealand 👏#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/EWAuqq3jnU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
پاکستان: امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ
Our playing XI for today's match 👇#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/dLwBf7wgBa
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ہینری شپلی انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔
نیوزی لینڈ: فن ایلن، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، ہینری شپلی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن
Batting first in ODI 1! 🏏@TheRealPCB win the toss and elect to bowl in Karachi. A big day for @CanterburyCrick Henry Shipley who makes his international debut today! 🤝 Follow play LIVE in NZ with @skysportnz or @SENZ_Radio #PAKvNZ pic.twitter.com/GaQxY6sUDc
Advertisement— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 9, 2023
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ 11 جنوری اور تیسرا ون ڈے میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے تمام میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں 13 ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھٹے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے ۔
پاکستان نے 2022 میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور ہالینڈ کے خلاف کھیلی گئی تینوں ون ڈے سیریز میں فتح سمیٹی ہے۔ پاکستان نے آخری ہوم اور اوے سیریز میں مخالف ٹیموں کو وائٹ واش کیا اور آخری آٹھ میچز میں ناقابل شکست ہے۔
مزید پڑھیں:ایشین کرکٹ کونسل کا نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل
رواں برس آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ہونا ہے اور پاکستان کو میگا ایونٹ سے قبل کم از کم 11 ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور اے سی سی ایشیا کپ کھیلنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News