Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین کرکٹ کونسل کا نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل

Now Reading:

ایشین کرکٹ کونسل کا نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل
ایشین کرکٹ کونسل

ایشین کرکٹ کونسل کا نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا نجم سیٹھی کے ایشین کرکٹ کیلنڈر ایئر پر اعتراض کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے بیان پر بھارتی بورڈ کے زیر اثر کام کرنے والی ایشین کرکٹ کونسل حرکت میں آگئی۔

Advertisement

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے نجم سیٹھی کے بیان پر رد عمل میں کہا گیا کہ ایشین کرکٹ کیلنڈر ایئر کا اعلان تمام قوائد و ضوابط مکمل کرنے کے بعد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2023: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں

اے سی سی  کے بیان میں کہا گیا کہ  کیلنڈر ایئر ڈیولپمنٹ فنانس اور مارکیٹنگ کمیٹی کی اجازت کے بعد جاری کیا گیا۔شیڈول جاری کرنے سے قبل پی سی بی سے بھی بذریعہ ای میل رابطہ کیا گیا۔

اے سی سی کا مزید کہنا ہے کہ 22 دسمبر 2022 کی ای میل پر پاکستان  کرکٹ بورڈ  نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ نجم سیٹھی کا سوشل میڈیا پر بیان بے بنیاد ہے، اے سی سی اسے مسترد کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملکوں میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں، کرکٹ جاری رہنی چاہیے، نجم سیٹھی

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل نے دو سالہ کیلنڈر ایئر جاری کیا تھا ۔ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان نے ستمبر میں کرنی ہے۔

  پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اے سی سی کے صدر کی جانب سے کیلنڈر کو حتمی شکل  دینے اوراعلان کرنے کو یکطرفہ فیصلہ قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر