Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شرپسندی سے سختی سے نمٹا جائے، چیف الیکشن کمشنر

Now Reading:

انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شرپسندی سے سختی سے نمٹا جائے، چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر

قابل عمل تجاویز کو حتمی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس امر کو یقینی بنائے گا کہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نمٹا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ بلدیاتی اداروں کا قیام اور استحکام جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے از حد ضروری ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز اور عوام پرامن انتخابی ماحول کو یقینی بنائیں

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے محب وطن عوام سے گزارش ہے کہ وہ آج بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر جمہوریت پر اپنے اعتماد کا بھر پور اظہار کریں۔

سکندر سلطان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز اور عوام پر امن انتخابی ماحول کو یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن اس امر کو یقینی بنائے گا کہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نپٹا جائے۔

Advertisement

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن، انتخابی عملہ اور امن و امان قائم کرنے والے تمام ادارے کراچی و حیدرآباد کے عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے۔

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل شروع

دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

 بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل دھاندلی کی ویڈیوز سامنے آگئیں

Advertisement

سندھ میں بلدیاتی انتخابات 16 اضلاع میں ہورہے ہیں جن میں کراچی ڈویژن کے 7 اور حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع شامل ہیں۔

سندھ بلدیاتی انتخابات کے لئے 8706 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 1204 اور خواتین کے لیے 1170 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

مرکزی کنٹرول روم کا کام جاری

خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری ہے جس سے متعلق اسلام آباد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم مرکزی کنٹرول روم  مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم کو اب تک پولنگ سے متعلق ایک شکایت موصول ہوئی، شکایت پولنگ شروع ہونے میں تاخیر سے متعلق تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹرول روم متعلقہ پولنگ سٹیشن پر فوری پولنگ شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Advertisement

خیال رہے کہ مرکزی کنٹرول انتخابات کے نتائج آنے تک بلا تعطل کام جاری رکھے گا اور شکایات کی صورت میں فوری احکامات جاری کرے گا۔

خبر کی تفصیل پڑھیں:

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر