Advertisement
Advertisement
Advertisement

اظہر علی ریٹائرمنٹ کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند

Now Reading:

اظہر علی ریٹائرمنٹ کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند

پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی پُرامید ہیں کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی، جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اظہر کو ووسٹر شائر کاؤنٹی کلب نے 2023 کے سیزن کے لیے برقرار رکھا تھا، ٹاپ آرڈر بلے باز نے ایل وی انشورنس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں 11 میچوں میں 656 رنز بنائے۔

اظہر علی نے رائل لندن کپ میں نارتھمپٹن شائر کے خلاف 130 رنز کی اننگز سمیت 185 رنز بنائے۔

Advertisement

اظہر علی نے کہا کہ مجھے کرکٹ کھیلنا اچھا لگتا ہے، میں اس سال ووسٹر شائر کے لیے جا کر کھیلوں گا اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ اظہر علی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور صرف تین میچوں میں 100 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ اور اظہر علی کا آخری ٹیسٹ ان کے کیریئر کا 97 واں ٹیسٹ تھا۔

پاکستان کے صرف پانچ کھلاڑی ہی 100 ٹیسٹ میچوں کے اسکور تک پہنچ سکے ہیں۔

جاوید میانداد نے سب سے زیادہ (124) ٹیسٹ کھیلے ہیں اس کے بعد انضمام الحق (119)، یونس خان (118)، وسیم اکرم (104)، اور سلیم ملک (103) ہیں۔

اظہر علی نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے اور اپنے وقت سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کوچنگ کے حوالے سے اظہر کا کہنا تھا کہ میں یہ آپشن بعد میں دیکھوں گا۔

اظہر علی نے یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے بارے میں پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے ہر دوسرے مداح کی طرح میں بھی پی ایس ایل 8 کے آغاز کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔

Advertisement

سابق کپتان کے مطابق پی ایس ایل اب خاص محسوس ہوتا ہے کیونکہ یہ ہمارے ملک میں ہوتا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں سٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر