Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کا اظہر علی کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

Now Reading:

بابر اعظم کا اظہر علی کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
بابر اعظم کا اظہر علی کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

بابر اعظم کا اظہر علی کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کپتان اظہر علی کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم کا سابق کپتان اظہر علی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کہنا ہے کہ ’اظہر علی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائیں‘۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کراچی ٹیسٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیسی کرکٹ کھیلتے آئے ہیں ویسے ہی کھیلنے کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں امام الحق کو ریسٹ دیں گے، اظہر علی کھیلے گے یا نہیں یہ طے نہیں کیا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ایک کے بعد ایک میچ کھیلنے کی وجہ سے آرام نہیں ملا، امید کرتے ہیں جو دو میچ اچھے نہیں رہے اس کی جگہ تیسرا میچ اچھا کھیلیں۔

کپتان کہتے ہیں غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے، کوشش کررہے ہیں غلطی نہ دہرائیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی وکٹ اسپن کے لیے سازگار لگ رہی ہے، کوشش کریں گے کہ میچ میں کامیابی حاصل کریں۔ کراچی کا موسم تھوڑا گرم ہے لہذا موسم اثر کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان اظہر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے جب کہ اس دوران وہ آبدیدہ ہوگئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل کا میچ پاکستان کے لیے میرا آخری  میچ ہوگا، پاکستان کے لیے کھیلنا اور کپتانی کرنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔  تمام مداحوں، اہل خانہ اور ٹیم میں لانے والوں کا بہت شکریہ۔

خیال رہے کہ کل سے کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہونے جارہا ہے جو 21 دسمبر تک جاری رہے گا جب کہ سیریز میں انگلینڈ کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر