
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ تا حال جاری ہےجس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین مہنگی لکڑی اورایل پی جی سلنڈر کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
کوئٹہ شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی قلت پر شہری سراپاِاحتجاج
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں سمیت کاروباری حضرات، اورہوٹل والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے اسمنگلی روڈ پر آفس کے سامنے سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جس میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ہے۔
مظاہرین نے گیس انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گیس پریشر کے مسئلےکو فوری طور پرحل کیا جائے.
یہ بھی پڑھیں: ملک کے تمام شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
شہریوں کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور کم پریشر کے باعث خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم مہنگی لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر کے استعمال کی وجہ سے کمرشل صارفین بھی شدید اذیت سے دوچار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے اور دوسری جانب ایل پی جی سلینڈر یا ہوٹل کےاضافی اخراجات نے دوہرےعزاب میں مبتلا کررکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کے مہنگے ہیٹرز استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں گیس کا بحران آتے ہی ہیٹر کی قمیت میں بھی پانچ سو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
شہریوں کا حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مہنگی لکڑی اور ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر عوام مجبور ہے لیکن حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑرہا اور لگتا ہے جیسے کوئی حکومت ہے ہی نہیں۔
۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News