Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے پی سی بی کا واضح موقف سامنے آ گیا

Now Reading:

ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے پی سی بی کا واضح موقف سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کسی نیوٹرل وینیو پر نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کو پاکستان سے کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کا جلد اجلاس بلانے کی درخواست دینے کا ارادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی فی الحال پاکستان کے پاس ہے تاہم بھارت اس ٹورنامنٹ میں جانے کا خواہشمند نہیں ہے۔، بھارت نے کہا کہ ایونٹ کو کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کیا جائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : ایشین کرکٹ کونسل کا نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل

پی سی بی نے ایونٹ پاکستان میں کرانے کے اپنے موقف پر زور دیا ہے۔ کچھ ذرائع نے ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس تجویز کے خلاف ہے۔

رمیز راجہ کے دور میں پی سی بی نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا ہے تو پاکستان بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت نہیں کرےگا۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب کے دوران ایشین کرکٹ کونسل کے ٹوستھ پریرا سے ملے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہونا چاہیئے اگر بھارت اس ایونٹ میں شریک نہیں ہوتا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرے گا۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس واضح موقف کے بعد بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ چمپئینز ٹرافی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر