Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

Now Reading:

عمران خان کا وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
عمران خان

عمران خان کا وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، جلد ہی سڑکوں پر آنے کا امکان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے جلد ہی سڑکوں پر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چند روز میں پنجاب اور کے پی کے لئے انتخابی مہم کے معاملات کو بھی حتمی شکل دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی صحت میں بہتری کی صورت میں ڈاکٹرز نے ایک ہفتے بعد ٹانگ سے پلاسٹر اتارنے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد  سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا وفاقی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹانگ کا پلاسٹر اترتے ہی سیاسی سرگرمیوں کی براہ راست فیلڈ میں قیادت سنبھالیں گے اور ن فروری کے پہلے ہفتے یا اس سے بھی پہلے اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان پنجاب اور کے پی میں بھی بھرپور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے جس کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان آج لاہور تنظیم کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت کریں گے اور باقی تنظیموں کے ساتھ بھی مرحلہ وار میٹنگز کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسکے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں واپسی کا بھی عندیہ دے دیا ہے  جس پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کی منظوری دیدی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر