لاہور ہائی کورٹ نے نجی سکولوں کی اضافی فیسیس وصول کرنے کے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے نجی سکولوں کی جانب سے وصول اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے 2017 کے بعد نجی سکولوں کی جانب سے ہانچ فیصد سے زائد بڑھائی گئی فیسوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے فیسوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا سکولوں کی فیسوں میں پانچ سے 8 فیصد اضافہ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
نجی سکول فیسوں میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی رعایت کو واپس نہیں لے سکتے ہیں جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کا فیسوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا تھا ، حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ اسکول جنوری دو ہزار سترہ والی فیسیں وصول کریں اور لی گئی اضافی فیس آئندہ فیسوں میں ایڈجسٹ کریں۔
عدالت نے حکم دیا تھا کہ نجی اسکول قانون کے مطابق اپنی فیسوں کا دوبارہ تعین کریں، اسکول فیس کی ری کیلکولیشن کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی، متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظورشدہ فیس ہی والدین سے لی جاسکےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
